جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ دس برس میں پاکستان اوربھارت کتنی ترقی کرینگے؟ برطانوی ادارے نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)ایک معاشی جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آنے والے آئندہ دس برسوں میں پاکستان کی شرح ترقی کی رفتار پانچ اعشاریہ صفر سات رہے گی ¾ بھارت سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتا معاشی ملک ہوگا۔معاشی جائزے کی یہ رپورٹ ہارورڈ یونیورسٹی کے مرکز برائے عالمی ترقی کی جانب سے تیار کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق آئندہ دس برسوں کے دوران جن ممالک کے تیز رفتار ترقی کے امکانات ہیں ان کا تعلق جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقا سے ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ترقی کی جانب گامزن نظر آتا ہے اور آنے والے دس برسوں کے دوران اس کی ترقی کی شرح نمو سالانہ پانچ اعشاریہ صفر سات رہنے کا امکان ہے ۔آنے والی دہائی میں بھارتی کی معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ نو آٹھ فیصد رہے گی جو تمام ممالک سے زیادہ ہوگی ۔بھارت کے تیز رفتار ترقی کی وجوہ کے بارے میں رپورٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اس کی ترقی کا سبب ہوگا ۔چین کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دس برسوں کے دوران اس کی معاشی ترقی کی رفتار چار اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہے گی ۔رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقا میں بہت سے ممالک سالانہ پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کی رفتار سے ترقی کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان میں یوگنڈا ، تنزانیا، کینیا ، مالاوی، مڈغاسکر شامل ہیں ۔دوسری جانب آئندہ دس برسوں کے دوران ترقی یافتہ ممالک کی شرح ترقی میں سست رفتاری کے امکانات ہیں ¾امریکی معیشت کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ سالانہ محض دو اعشاریہ آٹھ فیصد شرح نمو حاصل کرے گی ۔ برطانیہ تین اعشاریہ دو۔دو فیصد جبکہ جرمنی کی سالانہ معاشی ترقی کا اندازہ صرف صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد لگایا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…