اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد اوگرا نے بھی آئندہ ماہ کےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کرلی ہے ۔ حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 37 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت 9 روپے ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ¾پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 27 جنوری کو وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جائےگی جہاں سے اسے وزارت خزانہ کو بھیجا جائے گا ¾31 جنوری کو نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائےگا۔واضح رہے کہ عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 13 برس کی کم ترین سطح 22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکی ہے۔