تہران(نیوزڈیسک)عالمی معاشی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران اور چین نے باہمی تجارت کا حجم چھ سو ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ملکو ںنے افغانستان ،عراق،شام اور یمن میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔تہران میں چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد صدر روحانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران عراق ، شام ، افغانستان اور یمن میں دہشت گردی و انتہا پسندی جیسے مسائل کو قریبی رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راستے سلک روٹ، پ±رامن جوہری توانائی میں تعاون سمیت سترہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اس کے علاوہ آئندہ دس سالوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری چھ سو بلین ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چین نے ایران کا ہاتھ بھی تھام لیا،17بڑے معاہدوں سمیت شام کے بارے میںاہم اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(آخری حصہ)
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
مذاکرات کے اچانک فیصلے سے چند منٹ پہلے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والی مشتبہ بڑی سرمایہ کاری نے م...
-
دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا
-
نمبر پلیٹس سے متعلق سخت کریک ڈاؤن کا اعلان
-
قاسم خان نے عمران خان کا پیغام شیئر کردیا
-
ایران جنگ، خطے میں ہونیوالی اموات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں



















































