گوادر(نیوزڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے گوادر ائیر پورٹ کی تعمیر کا آغاز مارچ میں ہو گا ¾ دیوہیکل بوئنگ 380 جہاز بھی گوادر ائیرپورٹ آسکے گا۔ ڈی جی گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے بتایا کہ یہ جدید ترین ایئرپورٹ 4800 ایکڑ کے بڑے رقبے پر بنایا جا رہا ہے، منصوبے پر ابتدائی طور پر تقریبا 22 ارب روپے لاگت آئے گی۔ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایرپورٹ پر بڑے جہازوں کے اترنے کی بھی گنجائش رکھی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر سجاد کے مطابق اکنامک کوریڈور اور چین کی مالی امداد سے منصوبہ تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔