ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی لڑکی شہید

datetime 24  جنوری‬‮  2016
Zionist regime forces are seen in the occupied Palestinian territories.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت ا لمقدس(نیوز ڈیسک) فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکی شہیدہوگئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی ایک خاتون اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں کم عمر فلسطینی بچوں کی جانب سے اسرائیلی فورسز یا شہریوں پر چاقوں سے مبینہ حملے کا یہ دوسرا واقع ہے۔اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلسطینی لڑکی نے ‘اپنے گھر والوں نے لڑائی کے بعد ایک چاقو کے ساتھ گھر کو موت کیلئے چھوڑ دیا تھا’۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی نے مبنیہ طور پر چاقو کے ساتھ خاتون سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے کیلئے دوڑ لگائی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فلسطینی لڑکی کا والد وقوعہ پر آیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسرائیلی نیوز چینل پر واقعے کے حوالے سے دیکھائی جانے والی 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں صرف یہ دیکھا جسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون گارڈ نئی اسرائیلی آبادی کے ساتھ موجود گیٹ کی جانب بھاگ رہی ہے جس کا پیچھا ایک فلسطینی لڑکی کررہی ہے اور اس لڑکی کے ہاتھ میں کوئی چیز موجود ہے جو مبنیہ طور چاقو معلوم ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…