کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.32 فیصد کی کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 3.63 فیصدبڑھ گئی۔پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران 8 ہزار تک ماہانہ کمانے والے افراد کیلئے مہنگائی میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.26 فیصدکمی ہوئی تاہم 12ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.29 فیصد، 18ہزار آمدن والوں کیلئے 0.32 فیصد، 35 ہزار آمدن والوں کیلئے 0.36 فیصد اور 35ہزار سے زائد ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی آئی۔اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے کے دوران 13اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14اشیا کے نرخ میں کمی اور 26 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس ہفتے سب سے زیادہ اضافہ کیلے کی قیمتوں میں 1.14 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے کیلے کی قیمت 64.57 روپے فی درجن ہو گئی جو ایک ہفتے قبل 63.84 روپے تھی۔دال ماش کی قیمت0.73 فیصد، اوسط درجے کے ہوٹل میں پکی گائے کے گوشت کی فی پلیٹ قیمت0.67 فیصد، گال کی فی پلیٹ قیمت0.56 فیصد، سگریٹ0.49 فیصد فی پیکٹ، نہانے کا صابن 0.31 فیصد، تازہ دودھ0.19فیصد فی لیٹر، دال مونگ0.18 فیصد فی کلو اور خشک دودھ 0.15 فی 400 گرام، دال چنا0.11 فیصد فی کلو، دہی0.11 فیصد فی کلو، چینی 0.10 فی کلو اور اوسط درجے کے بکرے کا گوشت 0.03 فیصد فی کلوگرام مہنگا ہوگیا۔تاہم گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ کمی 10.59 فیصد زندہ مرغی کی قیمت میں ہوئی جو ایک ہفتے میں 154.57 روپے سے گھٹ کر 138.20 روپے فی کلو گرام ہوگئی جبکہ ٹماٹر کی قیمت 4.51 فیصد کمی سے 35.97 روپے فی کلوگرام ہوگئی، ا?لو 2.56 فیصد، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 1.14 فیصد، انڈے 0.64 فیصد، اوسط کوالٹی کا گڑ 0.40 فیصد، پیاز 0.39 فیصد، گندم0.12 فیصد، ا?ٹا0.12 فیصد، ویجیٹیبل گھی (تھیلی/کھلا) 0.12 فیصد، دال مسور0.12 فیصد، سرخ مرچ پاو¿ڈر کھلا0.11 فیصد، لہسن0.04 فیصد اور مٹی کا تیل 0.04 فیصد سستا ہوگیا جبکہ باسمتی ٹوٹا چاول، اری 6 چاول، سادہ بریڈ، ہڈی والا بیف سمیت 26 اشیا قیمتیں ایک ہفتے قبل کی سطح پر برقرار رہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں