Oversleepشکاگو (نیوزڈیسک)ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر زیادہ سونا وہ چھوٹی سی خوشی ہے جس کا انتظار دفاتر میں کام کرنے والے پورا ہفتہ کرتے ہیں ، یہ عادت آپ کو ایک جان لیوا مرض سے بھی بچاسکتی ہے ۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔ شکاگو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کے دوران زیادہ نیند عام دنوں میں نیند کی کمی سے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو چار راتوں تک صرف ساڑھے 4 گھنٹے سونے کی اجازت دی گئی جبکہ 2 راتیں وہ اپنی مرضی کے مطابق 8 سے 9 گھنٹے کی نیند لے سکے ۔نتائج سے معلوم ہوا کہ محدود نیند کی پابندی سے ان لوگوں میں انسولین کی حساسیت میں 23 فیصد کمی اور ذیابیطس کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھ گیا مگر 2 راتوں کی زیادہ نیند سے سب کچھ معمول پر آگیا۔محققین کا کہنا ہے کہ اس مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2 راتوں کو زیادہ سونے سے دیگر دنوں میں نیند کی کمی سے میٹابولک پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو ریورس کیا جاسکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں