اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین نے گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے حوالے سے ماسٹر پلان کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اس منصوبے پر 410 ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔معاہدے کے تحت گوادر شہر کو تمام سہولیات سے آراستہ جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ گوادر کو ترقی کے نئے راستوں پر گامزن کر دے گا۔بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے مالی تعاون چین فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ اس منصوبے سے متعلق گزشتہ سال چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اجلاس منعقد ہوا تھا جہاں یہ منصوبہ زیر بحث لایا گیا تھا تاہم باقاعدہ طور پر اس منصوبے پر دستخط کیئے جا چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں