پشاور(نیوزڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں بارہ بستروں پر مشتمل صوبے کے پہلے نیورو ٹرامہ وارڈ افتتاح کر دیا گیا ،حساس نوعیت کے مریضوں کا علاج اب کیجولٹی میں کیا جائیگالیڈی ریڈنگ پشاور میں اپنی نوعیت کے پہلے نیورو ٹرامہ وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ابتدائی طور پر وارڈ میں 12بیڈ رپرمشتمل ہوگا جن میں شعبہ حادثات اتفاقیہ میں لانے والے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جائے گی،اس موقع پر نیورو ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی کا کہنا تھا کہ اس وارڈ کے افتتاح سے حساس نوعیت کے مریضوں کو فائدہ ہو گا،جن مریضوں کو کیجولٹی سے نیورو وارڈ بھیجا جاتا تھا اب انکا علاج نیورو ٹرامہ میں کیا جائیگا،ہسپتال کے ڈائریکٹر عامر غفور کا کہنا تھا کہ تمام صوبے کا بوجھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پر ہے صوبائی حکومت کو ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہسپتالوں کو فعال بنانا ہو گا، انکا کہنا تھا کہ اس ٹرامہ وارڈ کے قیام سے پورے صوبے کے عوام کو فائدہ ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں