جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی اور چینی سرمایہ کار پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو کے قیام پر متفق

datetime 23  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو (سی پی آئی آئی) کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کے دورے کے اختتام پر گزشتہ روز چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو کے قیام کے لیے فریقین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔سی پی آئی آئی کی تشکیل کیلئے مفاہمتی یادداشت میں بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ، گورن ٹیزی کیپٹل پارٹنرز لمیٹڈ اور چین کی انٹرنیشنل گرین اکانومی ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چینی وفد کے سربراہ اور چائنا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایمبسڈر شا ڑوکان، گورن ٹیزی کے نمائندے اور پاکستان کے اعزازی سفیر منیر اکرم، بی ایم اے کیپٹل کے چیئرمین معظم ایم ملک، سی ای او نادر رحمن، ڈائریکٹر مدثر ایم ملک اور ایگزیکٹو ڈپٹی سیکریٹری جنرل آئی جی ای اے ہان ڑو نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ ایمسبڈر شاڑوکان نے پاکستان کے دورے کو بے حد کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اس دورے سے چین اور پاکستان کے نجی شعبے کو قریب لانے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا ہے۔ساتھ ہی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے حالات اور سرمایہ کاری کے امکانات سمیت حکومت اور نجی شعبے کی چین سے وابستگی کا بھی حقیقی اندازہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے نجی شعبے کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت کے لیے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے ادارہ جاتی مکینزم کی ضرورت تھی جسے پورا کرنے کے لیے چین پاکستان انویسٹمنٹ انیشیٹو کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔یہ فورم دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے، مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو درپیش چیلنجز کے حل اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدد اور رہنمائی فراہم کرے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…