اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔روزمرہ ضروریات کے لیے اہم، چینی کی فی کلو قیمت 70روپے تک جا پہنچی ہے۔میڈیا کے مطابق شوگر ملز مالکان چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے اربوں روپے کمانے لگے ہیں۔اسلام آباد میں فی کلو چینی 65 سے 70 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔15 روزکیدوران چینی کی قیمت 10 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ایک طرف چینی باہر بھجوا کر ملز مالکان کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔دوسری جانب کرشنگ میں ایک ماہ کی دانستہ تاخیرکرکے صارفین اور کسانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے نمائندوں نے برملا اعتراف کیا ہے کہ چینی کے شعبے میں گٹھ جوڑ بننے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ حکام کے مطابق نئے سیزن میں بھی چینی کی پیداوار طلب کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا امکان ہے