بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پیوٹن نے یورپ سے نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کو روس منتقل ہونے کی پیشکش کر دی

datetime 23  جنوری‬‮  2016 |

ماسکو(نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یورپ سے نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کو روس منتقل ہونے کی دعوت دے دی۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر پیوٹن سے یورپ کے یہودیوں کی سب سے بڑی اور مؤثر تنظیم یورپین جیوش کانگریس (ای جے سی) کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، اس وفد کی قیادت ای جے سی کے صدر ویاچسلو موشے کنتور کررہے تھے۔روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محل کریملن میں ہونے والی ملاقات میں ویاچسلو موشے کنتور کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم (1945) کے بعد یورپ میں حالیہ برسوں میں یہودیوں کو سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ یورپ کے یہودی خوف کا شکار رہتے ہیں اور ان کے لیے دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ بد ترین صورت حال ہے.ویاچسلو موشے کنتور نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں یہودیوں کے خلاف امتیازی سلوک کے واقعات میں ہر برس اوسطاََ 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔انہوں نے یورپ میں یہودیوں سے نفرت میں اضافے اور امتیازی سلوک کی وجہ 2008 میں عالمی سطح پر آنے والے مالی بحران کو قرار دیا۔یورپین جیوش کانگریس کے صدر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بگڑتی صورتحال نے قومیت پسندی، غیر مقامی افراد سے نفرت اور نسل پرستی کو پروان چڑھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں بہت تیزی کے ساتھ پنپ رہی ہیں، فرانس، جرمنی، برطانیہ، یونان، ہنگری، سوئیڈن اور اٹلی میں ان تنظیموں میں ایسے اضافہ ہو رہا ہے جیے موسم بہار میں مشروم تیزی سے اگتے ہیں۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو یورپین جیوش کانگریس کے صدر ویاچسلو موشے کنتور نے بتایا کہ یورپ میں اسلامی شدت پسندی کی وجہ سے یہودی بڑے پیمانے پر انخلاء4 پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ یورپی یونین کے بعض رکن ممالک زیادہ عرصے تک یہودیوں کی حفاظت نہیں کر سکتے۔پیوٹن نے یہودیوں کے یورپ سے انخلاء4 کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کل تک ایک پرامن ملک معلوم ہوتا تھا مگر اب وہاں سے یہودیوں کا انخلاء4 یوکرائن کے مقابلے میں زیادہ ہے جبکہ یوکرائن اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہے.انھوں نے سوال کیا، یہودی یورپ سے کیوں نقل مکانی کر رہے ہیں؟ پھر خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ (یہودی) صرف اس لیے وہاں سے منتقل نہیں ہو رہے کہ اْن پر فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت تلوز، مارسیلیا، بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز، ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں حملے ہوئے ہیں بلکہ اب یہودی یورپ کی گلیوں میں نکلنے سے بھی خوف زدہ ہیں۔اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے تجویز پیش کی کہ اگر ایسی صورتحال ہے تو یہودیوں کو یہاں (روس) آ جانا چاہیے، سویت یونین (1992 سے قبل) میں بھی یہودی روس میں رہتے تھے۔یورپین جیوش کانگریس نے اس کو ‘نیا بنیادی خیال’ یا آئیڈیا قرار دیا، جس پر وہ مزید بحث کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں یہ رپورٹ سامنے آچکی ہے کہ دنیا بھر سے یہودیوں کی اسرائیل نقل مکانی میں تیزی آئی ہے۔2015 میں سب سے زیادہ یہودی فرانس سے اسرائیل منتقل ہوئے جن کی تعداد 8000 کے قریب تھی۔دنیا بھر سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں 2014 کے مقابلے میں 2015 میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا.خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں روس کے صدر پیوٹن نے عالمی سطح پر ملک کا اثرو رسوخ بڑھانے کے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں یوکرائن میں دخل اندازی کے ساتھ ساتھ شام میں فضائی حملے بھی شامل ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…