نیویارک (ویبڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اچانک اضافہ شروع ہوگیا اور پانچ فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 30ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹھنڈے موسم میں تیل کی بڑھتی ہوئی کھپت کی وجہ سے قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ دیکھاگیا اور تاجروں کو مختصر مدت میں زیادہ منافع کمانے کا موقع مل گیا۔ اس سے قبل تیل کی پیداواری صلاحت میں اضافے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی تاہم یہ اس سے پھر نیچے آسکتی ہیں کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ سپلائی میں اضافے کی وجہ سے خام تیل کی مانگ میں کمی آئے گی ۔ آئی ای اے نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں منگل کو ہی کہاتھاکہ مزید کم ازکم ایک سال تک مارکیٹ میں تیل کی فراہمی زیادہ ہی رہے گی ۔ برینتھ آئل کی قیمتیں 1.50ڈالر اضافے کے ساتھ 30.75ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں اور یوں ایک ہفتے میں قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ کیاگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمتیں 1.26ڈالر اضافے کے ساتھ 30.79ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور یورپ کی کئی ریاستوں میں سرد موسم اور برف کے طوفان کی وجہ سے تیل کی کھپت بڑھنے کی وہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
عالمی منڈی میںتیل کی قیمتوں کو”گیئر“لگ گیا
22
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں