ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انسانی آنکھ میں زندہ کیڑے کی دریافت

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مشرقی بھارت میں حال ہی میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی آنکھ کا آپریشن اس وقت کیا جب ایک زندہ کیڑے کو اس کی پتلی میں پایا گیا۔یہ 25 سالہ مریض اس وقت ڈاکٹرز کے پاس گیا جب اس کی بائیں آنکھ میں سرخی اور بینائی میں دھندلے پن کے ساتھ ہونے والے درد کو دو ہفتے سے زائد وقت گزر گیا۔ڈاکٹروں کے معائنے سے پتا چلا ایک زندہ کیڑا اس شخص کی پتلی کے درمیان میں موجود صاف اور جیلی جیسی ویٹریوس کیویٹی میں موجود ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک کافی لمبا زندہ کیڑا تھا جو کسی وجہ سے اندر پہنچ گیا۔بی ایم جے کیس رپورٹس میں شائع اس کیس کے سامنے آنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کیڑے کو سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ادویات کا آنکھ پر مضر اثر بھی ہوسکتا تھا۔آپریشن کے بعد نکالے گئے کیڑے کے معائنے سے معلوم ہوا کہ یہ لوا آئیوا نامی کیڑا ہے۔کیچوے کی نسل کا یہ کیڑا مینگو فلائی کے کاٹنے کے بعد انسانوں میں منتقل ہوجاتا ہے جس سے طبی ماہرین نے اندازہ لگایا کہ پھلوں کی خرید و فروخت کے دوران یہ کیڑا آنکھ میں داخل ہوا ہوگا اور خون کی شریانوں یا ٹشوز کی تہوں کے ذریعے آنکھ کی پتلی میں پہنچ گیا ہوگا۔عام طور پر یہ کیڑا جلد کے نیچے چلتا ہے اور بتدریج پھیپھڑوں کی جانب رخ کرتا ہے مگر یہ پہلا معلوم کیس ہے جس میں یہ اسے آنکھ کے حساس حصے سے دریافت کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…