جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

آدھے سر کے درد (درد شقیقہ)کے دو آسان اور انتہائی دلچسپ علاج

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/واشنگٹن (نیوز ڈیسک) مثل مشہورہے کہ تاج سے سر درد نہیں جاتا لیکن کان چھدوانے سے درد شقیقہ(آدھے سرکا درد)رفو چکر ہوجاتاہے۔تقریباً پچاس سال سے مائیگرین (درد شقیقہ)کے مرض میں مبتلا ایک شخص کو کان چھدوانے سے اپنے مرض سے نجات مل گئی۔70سالہ کولن سیمین کا کہناہے کہ وہ پچھلے 50سال سے اس مرض سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے جس کی وجہ سے اس نے ہر طرح کاعلاج کروایا مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔کولن نے اعتراف کیا کہ اس نے اس مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے خود کشی تک کرنے کا بھی سوچا تاہم نشہ آور طاقتور ادویات کی وجہ سے وہ اس ارادے سے باز رہا۔کولن کا کہناہے کہ اس کے دوست نے اسے کان چھدوانے کامشورہ دیا اور وہ تو گویا جنت میں ہی آگیا۔ان دنوں امریکہ میں سر درد کی وجہ سے کان چھدوانے کا رواج عام ہوتا جارہاہے۔کولن کا کہناہے کہ اس نے پورا ایک ماہ اس درد کے بغیر گزاراہے اور اسے یو ں لگ رہاہے کہ اس نے اپنی ساری زندگی اسی ایک ماہ میں جی لی ہے۔اس امریکی شہری کے مطابق ابھی تو وہ درد کے بغیر زندگی کا مزہ لے رہاہے مگر اگر کسی وجہ سے دوبارہ حملہ ہوا تو وہ اپنا دوسرا کان بھی چھدوا لے گا۔طبی ماہرین کا کہناہے کہ یہ سوراخ کان کی لو میں نہیں بلکہ اس کے ساتھ موجود ایک چھوٹی ہڈی میں کیاجاتاہے تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ آیا واقعی کان چھدوانے کی وجہ سے مائیگرین پر فرق پڑتا بھی ہے یا یہ صرف ایک وہم ہے۔بھنگ کو بھی زمانہ قدیم سے آدھے سر کے درد کے علاج کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔یونیورسٹی آف کولاراڈو کے طبی ماہرین نے بھی حالیہ تحقیق میں یہ بات ثابت کی ہے کہ بھنگ آدھے سردرد کے علاج میں 19.8فیصد مددگار ثابت ہوتی ہے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…