اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

برازیل میں زکا وائرس سے چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش بڑھ گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل میں نئے اعداد وشمار کے مطابق زِکا وائرس سے متاثرہ ماؤں کے ہاں غیر معمولی چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر سے اب تک کوتاہ سری (غیر معمولی طور پر چھوٹے سر کا ہونا) کے تین ہزار 898 کیس سامنے آچکے ہیں۔گذشتہ ہفتے کی رپورٹ میں ان کیسز میں 35 ہزار کا اضافے کے بعد حکام نے پہلی مرتبہ اس کا نوٹس لیا۔زِکا نامی یہ وائرس اکڈیز جیپٹی مچھر (ایک مَچھَر جِس سے زَرد بْخار ہو جاتا ہے) کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا (گرم ملکوں میں مچھر کے ذریعے پھیلنے والی ایک بیماری ) نامی بیماری بھی پھیلتی ہے۔برازیل سب سے بڑے پیمانے پر زِکا وائرس سے متاثر ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں زِکا وائرس سے پہلے ہی پانچ بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ جبکہ دیگر 44 کیسوں کی تحقیقات جاری ہیں۔گذشتہ ہفتے وزیرِ صحت مارسیلو کیسٹرو نے بتایا کہ تینوں میں سے کسی وائرس کی موجودگی کی شناخت کے لیے جانچ کی ایک نئی کِٹ بنائی گئی ہے۔انھوں نے ’مختصر مدت کے دوران‘ زِکا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔اس وقت زِکا وائرس سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ جہاں مچھروں کی نسلوں کی افزائش ہوتی ہے اْس ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹایا جائے۔کئی دیگر لاطینی امریکی ممالک میں زِکا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کولمبیا میں 13 ہزار پانچ سو سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔کولمبیا کے وزیرِ صحت الیہنڈرو گویریا کے مطابق ’برازیل کے بعد (لاطینی امریکہ میں) ہمارا ملک دوسرے نمبر پر ہے جہاں زِکا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔‘بولیویا میں حکام نے زِکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا پہلا کیس رپورٹ کیا ہے۔سانتا کروز کے مشرقی شعبے کی ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جواکین مانیسٹیریو نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ’اْن خاتون نے ملک سے باہر سفر نہیں کیا۔ یہ ملک کے اندر ہی پیدا ہونے والا کیس ہے۔‘بیماریوں کی روک تھام اور اْن کے کنٹرول کے امریکی مراکز نہ گذشتہ جمعے حاملہ خاتون کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ زِکا وائرس سے متاثرہ برازیل اور دیگر لاطینی اور غرب الہند کے ممالک کے سفر سے گریز کریں۔یہ سفری پابندیاں برازیل، کولمبیا، السلواڈور، فرانسیسی گیانا، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہونڈوراس، مارٹنیک، میکسیکو، پناما، پیراگوئے، سورینام، وینزویلا اور پورٹو ریکو کے سفر پر لاگو ہوتی ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…