تھرپارکر(نیوز ڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 6 بچے بدھ کے روز جاں بحق ہو گئے۔ رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد84 ہو گئی۔تھر شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا جس کے باعث بیمار بچوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے۔محکمہ صحت اور لائیواسٹاک کی ٹیمیں حکومتی اعلان کے تین دن بعد بھی دیہات تک پہنچ نہ سکیں۔ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔ مال مویشی بھی بھوک اور بیماریوں سے مرنے لگے ہیں۔ سندھ حکومت کے جانب سے موبائل میڈیکل ٹیمیں بنائی گئی ہیں، لیکن بدھ کے روز آخری اطلاعات تک کوئی ٹیم کسی دیہات میں نہیں پہنچی تھی۔ شدید سردی کی لہر کے باعث بیمار بچوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے