منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عرب سپرنگ پارٹ ٹو؟ ایک اورملک میں نوجوان کی خودکشی کے بعدہنگامے

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس(نیوزڈیسک) افریقی ملک تیونس میں بے روزگار نوجوان کی خود کشی کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے ¾ ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے بعد القصرین صوبے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ایک بے روز گار نوجوان نے خود کشی کر لی تھی جس کے بعد سے ملک کے مغربی صوبے القصرین میں احتجاجی لہر نے جنم لیا اور گزشتہ دو روز میں شدید احتجاج سامنے آیا ۔بے روز گار نوجوانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور جلوسوں میں پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کی جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں اب تک 30 کے قریب افراد زخمی ہو چکے ہیں ¾ پولیس مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرتی رہی ہے۔مظاہرین کی جانب سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی موت کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا ۔سیکیورٹی اداروں نے امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 12 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کیا۔خیال رہے کہ ایک نوجوان رِداہ یحیوئی نے القصرین شہر میں اس وقت خود شکی کی تھی جب اس بے روزگار نوجوان کا نام سرکاری سطح پر نوکریوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھارِداہ یحیوئی نے اپنا نام خارج ہونے پر ایک بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ کر بجلی کی تاروں کو پکڑ لیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…