منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاویدچوہدری کی سلفیوں نے عرب میڈیامیں بھی دھوم مچادی

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری کی سلفیوں نے عرب میڈیامیں بھی دھوم مچادی۔کل اورآج سعودی عرب اوریمن کے مشہوراخبارات نے سلفیوں کونمایاں کوریج دی۔وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اورایران میں پاکستانی صحافیوں کے وفد میں جاوید چوہدری بھی شامل تھے۔جاوید چوہدری نے جہازمیں وزیراعظم اورآرمی چیف کی میٹنگ کی سلفیاں لیں جبکہ ریاض میں رائل پیلس میں کنگ سلمان،وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف کے استقبالیہ کے دوران بھی سلفیاں لیں اوراسی طرح ایرانی صدر اوروزیراعظم نوازشریف کے استقبالیہ کی بھی سلفیاں لیں اور اپنے فیس بک بیچ پرپوسٹ کیں جس پرلوگوں نے ان سلفیوں کولاکھوں کے حساب سے لائک اورشیئرکیا۔کل اورآج سعودی عرب اوریمن کے اخبارات نے ان سلفیوں کونمایاں طورپرشائع کیااوریہ سلفیاں دلچسپ کیپشن کے ساتھ اخبارات کے سوشل میڈیاپربھی شیئرکی گئیں
سعودی عرب اوریمن کے اخبارات نے سلفیوں پراپنے آرٹیکلزمیں تبصر ے کئے جبکہ ایک عرب اخبارنے لکھاکہ آج تک رائل پیلس میں کسی کوتصویربنانے کی جرات نہیں ہوئی لیکن میٹنگ میں پاکستانی صحافی جاوید چوہدری سلفیاں بناتے رہے اوریہی وجہ ہے کہ یہ سلفیزسعودی عرب کے سوشل میڈیاپربھی وائرل ہوگئیں.جاویدچوہدری کے مطابق یہ سلیفیز”استقبالیہ “میں لی گئیں جبکہ اہم میٹنگ صرف کنگ سلمان ،پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہوئی اوراس میں پاکستانی وفد کے کسی اورشخص نے شرکت کی اورنہ ہی کسی پاکستانی صحافی۔جب دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستانی وفدایران پہنچاتووہاں پربھی جاوید چوہدری نے ایرانی صدارتی آفس کے استقبالیہ میں تصویریں لیں کیونکہ وہاں پراہم میٹنگ صرف چھ لوگوں تک محدودتھی جبکہ پاکستانی،سعودی اورایرانی سوشل میڈیایہ سمجھتارہاکہ یہ سلفیزان اہم میٹنگزمیں لی گئیں۔
مزیدپڑھیئے :::سعودی عرب اورایران میں میٹنگزکے دوران کیاکچھ ہوا؟جاویدچوہدری کے کالم میں دلچسپ انکشافات

Screen Shot 2016-01-20 at 10.04.29 PM Screen Shot 2016-01-20 at 10.16.03 PM Screen Shot 2016-01-20 at 10.22.18 PM Screen Shot 2016-01-20 at 10.22.35 PM



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…