بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

چین کے پاکستان کے بعد ایک اورمسلمان ملک سے تاریخی معاہدے ،دنیامیں ہلچل مچادی

datetime 20  جنوری‬‮  2016 |

الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور چین نے باہمی تعاون کے 14 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے اقتصادی میدان میں مل کر آگے بڑھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے اتفاق کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر شی پنگ نے شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات کی۔ سعودی فرمانروا نے اپنے چینی مہمان کو ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ بھی پہنایا۔ بعد میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان باہمی تعاون کے 14 معاہدے اور یادداشتیں منظور کی گئیں۔ ان میں آزادانہ تجارت، دو طرفہ معاشی ترقی، سائنس و ٹینکالوجی میں باہمی تعاون، مصنوعی سیاروں، جہاز رانی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے جیسے اہم معاہدے شامل ہیں۔چین اور سعودی عرب کی قیادت نے باہمی تعاون کے 14 معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان میں اہم ترین سعودی عرب، چین سلک روڈ اکنامک بیلٹ کا معاہدہ سر فہرست ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ملک اقتصادی ترقی میں باہمی تعاون کے لیے مغربی چین سے وسطی ایشیا اور وہاں سے یورپ تک سڑکیں، ریلوے لائنیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں تعمیر کریں گے۔ دو طرفہ تعاون کے دیگر منصوبوں میں ہائی انرجی نی جوہر ری ایکٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ معاہدے پر سعودی عرب کی جانب سے وزیردفاع اور نائب ولی شہزادہ محمد بن سلمان نے جب کہ چین کی جانب سیڈویلپمنٹ وریفرم کمیٹی کے چیئرمین شوشاؤ پاؤ نے دستخط کیے۔دونوں ملکوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعاون کے معاہدے کی منظوری دی گئی جس پر سعودی عرب کی جانب سے شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی سٹی کے چیئرمین شہزادہ ترکی بن سعود بن محمد اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے دستخط کیے۔سعوی عرب اور چین کے درمیان باہمی تعاون کے تحت مصنوعی سیاروں کی تیاری میں باہمی تعاون ، سلک روڈ پروجیکٹ کے بارے میں دوطرفہ معلومات کے تبادلے کی منظوری اور گنجان آباد علاقوں میں ماحولیاتی بہتری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کیا۔ اس حوالے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ مشاورتی میکینزم کے قیام کے لیے بھی ایک معاہدے کی منظوری دی گئی جس پر سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اوران کے چینی ہم منصب وانگ یی نے دستخط کیے۔دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے دوطرفہ تعاون کے معاہدوں میں صنعت، توانائی، اعلیٰ درجہ انرجی پیدا کرنے والے جوہری پلانٹ کیقیام، ارامکو کمپنی اور جمہوریہ چین کے ریسرچ واپ گریڈنگ سینٹر کے درمیان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی یاداشت، ارامکو اور چین کی پٹیرو کیمیکل کمپنی کے درمیان یاداشت ، صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے علاوہ سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کی یاداشتیں منظور کی گئیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور چینی صدرشی جین پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ کیساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے عالمی امن و اسحکام بالخصوص دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹںے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے سے اتفاق کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے دورہ سعودی عرب اور شاہ سلمان سے ملاقات کو اپنے لیے باعث سعادت قرار دیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے شاندار استقبال پر سعودی قیادت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پنگ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…