منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوشت پر پابندی: ‘داعش کی مودی کو قتل کی دھمکی

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیو زڈیسک ) ہندوستانی حکومت کی جانب سے گائے کے گاشت پر پابندی کی حمایت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے شدت پسند تنظیم داعش نے مبینہ طور پر ایک خط کے ذریعے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع منوہر پاریکر کو قتل کی دھمکی دے دی.پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گوا پولیس نے مذکورہ خط کی کاپیاں ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنز کو بھجوا دی ہیں اور مقدمے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کردی گئی ہیں۔ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا خط گذشتہ روز ریاست کے سیکریٹریٹ میں وصول کیا گیا، جس کے بعد گوا کی پولیس حرکت میں آگئی۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ‘ریاستی پولیس کی تمام ایجنسیز مذکورہ خط کی تفتیش کا کام کررہی ہیں اور ہم بہت جلد اس کے ذرائع تک پہنچ جائیں گے’۔افسر نے تصدیق کی کہ ‘خط کے آخر میں داعش لکھا ہوا ہے’۔پریس ٹرسٹ آف کی انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خط میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ یہ خط ریاست میں آئندہ چند ماہ میں ہونے والے انتخابات میں ‘ہندوتوا مہم’ کے آغاز کا باعث بن سکتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…