منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کے وارے نیارے،ایک کے بعد ایک خوشخبری

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)جرمن صنعتوں کی تنظیم فیڈریشن آف جرمن انڈسٹری نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ صنعتی کاروبار بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعدایران کے ساتھ اس کا کاروبار تیزی سے ترقی کرے گا اور اس کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں دو گنا تک پہنچ جائے گا۔ جرمن ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن صنعتوں کی تنظیم ’فیڈریشن آف جرمن انڈسٹری‘ کے سربراہ ا±لرِش گرِیلو نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران باہمی تجارت کا حجم دو گ±نا تک پہنچ جانا، قابل عمل ہے۔ اس وقت باہمی تجارت کا سالانہ حجم 2.4 بلین یورو ہے،گرِیلو کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر ایک دہائی قبل لگنے والی بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے وہاں موجود انفراسٹرکچر اور صنعتوں کو بہتر کرنے کی بہت زیادہ ڈیمانڈ موجود ہے۔ ایران کے خلاف یہ پابندیاں اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے لگائی گئی تھیں۔ انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے حوالے سے جرمنی کے پاس طویل اور قابل بھروسہ مہارت موجود ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…