اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم اورآرمی چیف کادو رہ ایران , ایران کوبڑی خوشخبری مل گئی

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جوکہ منگل کے روز سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے ایران میں ہیں اسی دن جرمن صنعتوں کی تنظیم فیڈریشن آف جرمن انڈسٹری نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ صنعتی کاروبار بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعدایران کے ساتھ اس کا کاروبار تیزی سے ترقی کرے گا اور اس کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں دو گنا تک پہنچ جائے گا۔ جرمن ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن صنعتوں کی تنظیم ’فیڈریشن آف جرمن انڈسٹری‘ کے سربراہ اْلرِش گرِیلو نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران باہمی تجارت کا حجم دو گْنا تک پہنچ جانا، قابل عمل ہے۔ اس وقت باہمی تجارت کا سالانہ حجم 2.4 بلین یورو ہے،گرِیلو کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر ایک دہائی قبل لگنے والی بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے وہاں موجود انفراسٹرکچر اور صنعتوں کو بہتر کرنے کی بہت زیادہ ڈیمانڈ موجود ہے۔ ایران کے خلاف یہ پابندیاں اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے لگائی گئی تھیں۔ انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے حوالے سے جرمنی کے پاس طویل اور قابل بھروسہ مہارت موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…