لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 33.51 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ پنجاب میں کپاس پیداکرنےوالے 21 جبکہ سندھ کے 7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی۔ 15جنوری تک 94لاکھ 75ہزار727گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہی تعدادایک کرو ڑ42لاکھ 50ہزار972گانٹھ ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کپاس پیدا کرنےوالے تمام21 اضلاع جبکہ سندھ کے 11میں سے7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی۔