ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کے نشتر اسپتال میں مزید ایک مریض میں سیزنل انفلوائنزا کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اب تک مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ سیزنل انفلوائنزا کے شعبہ میں دو مزید مریض اسپتال داخل ہو گئے ہیں۔ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل قاسم بیلہ کے رہائشی 20 سالہ سہیل میں سیزنل انفلوائنزا کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، رواں ماہ میں مریضوں کی تعداد 20 ہو چکی ہے جبکہ مزید دو مریض کاشف کالونی وہاڑی روڈ کے 28 سالہ عبدالرزاق اور 15 سالہ فیصل کو سیزنل ایفلوائنزا کے شبہ میں لایا گیا ہے جن کے خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔سیزنل انفلوائنزا کے شبہ میں چار روز قبل نشتر اسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں داخل ہونے والے چار مریضوں کی رپورٹ نی گیٹو آ گئی ہے۔