نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے الزام عائدکیاہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ اور دراندازی کا سلسلہ جاری ہے تاہم ہماری فوج نے سرحد پر دشمن کو بھرپور جواب دیا،لائن آف ایکچوئل کنٹرول (حقیقی کنٹرول لائن)سے متصل متنازع علاقوں سے بھی در اندازی ہورہی ہے‘انڈین آرمی کا شماردنیاکی بہترین پیشہ وارانہ افواج میں ہوتاہے جوہرچیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے‘ چین کے ساتھ تعمیری رابطے چاہتے ہیں، دونوں فریق کشیدگی کے خاتمے کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات کررہے ہیں۔ بھارتی فوج کی 68ویں آرمی ڈے پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل دلبیرسنگھ نے کہا کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ اور دراندازی کا سلسلہ جاری ہے تاہم سرحد اوردیگرمشکل علاقوں کی نگرانی کے باعث دراند از ی میں کمی آئی ہے۔