تھر پارکر(نیوز ڈیسک)تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک بچہ انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ایک سال کا بچہ آج دم توڑ گیا ،جنوری کے چودہ دنوں میں غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا 47بچے ہلاک ہوچکے ہیں ،سول اسپتال مٹھی میں اس وقت34 بچے زیر علاج ہیں۔