لاہور(نیوزڈیسک) پٹھان کوٹ حملے کے بعدبھارتی وزیرداخلہ کی یہ دھمکی آخر کس کے لئے تھی کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا انہیں بھی نقصان اٹھانا ہو گا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہہ ڈالا تھا کہ یہ حملہ کب اور کیسے ہو گا، اس کا تعین ہم خود کریں گے۔تاہم غور طلب سوال یہ ہے کہ وہ اگر پاکستان سے مخاطب تھے تو کیا انہوں نے جگہ اور وقت کا تعین کر لیا؟ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری داعش پر تو ڈال دی گئی ہے لیکن بھارتی وزیر کی اس دھمکی کے تناظر میں ذمہ داروں کا تعین مشکوک سا لگتا ہے۔ پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے والے بھارتی وزیر دفاع نے کہیں اپنا بدلہ لینے کی کوشش تو نہیں کی؟