نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے کہا ہے کہ ہمیں پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے اور طویل آپریشن سے سبق حاصل سیکھنا چاہیے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سالانہ پریس کانفرنس میں انہوں نے حملہ آوروں سے ایئربیس کو چھڑانے کیلئے کئے گئے آپریشن کے لمبے دورانیے پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپریشن سے ضرور سیکھنا چاہیے۔انہوں نے صحافیوں کے آپریشن کے لمبے دوارنیے سے متعلق سوالات کے جواب نہیں دیئے۔دلبیر سنگھ نے مزید معلومات دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔پٹھان کوٹ ایئربیس کو حملہ آوروں سے چھڑانے اور مکمل محفوظ قرار دینے کیلئے بھارت کی فورسز کو ایک ہفتہ لگ گیا تھا جس پر مختلف حلقوں سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیز میں تعاون کی کمی کا الزام غلط ہے ٗ560 سپاہیوں نے آپریشن میں حصہ لیا ٗ اسپیشل فورسز کی ایک ٹیم بھی آپریشن کا حصہ تھی۔