منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کرپشن الزامات میں یورپی ملک کے حکمران جوڑے کی عدالت میں پیشی

datetime 13  جنوری‬‮  2016 |

بارسلونا(نیوزڈیسک)اسپین کے جزیرے مایوریکا میں شہزادی اور ان کے شوہر کو کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہونا پڑا ۔اسپین کی شہزادی اور موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بہن شہزادی کرسٹینا اور ان کے خاوند اینکی اردنگرین پر کرپشن اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں جن کی صفائی کے لئے انہیںعدالت میں پیش ہونا پڑا ۔شہزادی بغیر کسی پروٹوکول کے عدالت پہنچیں ۔دونوں ملزمان اوراس کیس میں ملوث دیگر افراد کو ایک ساتھ بٹھایا گیا جبکہ معزز ججز کی پشت پر شہزادی کے بھائی شاہ فلپ اے ششم کی تصویر آویزاں تھی۔شہزادی اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیرمنافع بخش ادارہ کے فنڈز میں خوردبرد کی ہے۔کیس میں شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر سولہ افراد کے نام شامل ہیں تاہم وہ جرم سے انکاری ہیں۔اگر 50 سالہ شہزادی کرسٹینا پر کرپشن کا الزام ثابت ہوجاتا ہے تو تین رکنی عدالتی بینچ کی جانب سے انہیں آٹھ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ ان کے خاوندکو 19سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسپین کی تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان کا کوئی رکن عدالت میں کسی مقدمے میں بطور ملزم پیش ہوا ہے۔ شہزادی سابق بادشاہ خوان کارلوس کی بیٹی ہیں اور ان کے خاوند اّئس ہاکی کے سابق اولمپیئن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…