امریکہ (نیوز ڈیسک)امریکی حکام نے عراق کے شہر موصل میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ”داعش“ کے ایک خفیہ مالیاتی مرکز [بنک] پر میزائل حملے میں تنظیم کو لاکھوں ڈالر سے محروم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے ایک فوجی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیاروں نے موصل میں داعش کے ایک مرکز پر900 کلو گرام وزنی دو بم گرائے جس کے نتیجے میں تنظیم کا بنک تباہ اور اس میں رکھی گئی لاکھوں ڈالر کی رقم جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ داعش نے یہ رقم مبینہ طور پر تیل کی فروخت، لوٹ مار اور شہریوں کو بلیک میل کر کے حاصل کر رکھی تھے جسے موصل میں ایک خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں نے اس سے قبل بھی داعش کے خزانے کے ایک مرکز کو بمباری سے تباہ کیا تھا مگر سوموار کے روز کیا گیا حملہ اپنی نوعیت کا نہایت خطرناک ہے۔امریکی ٹی وی ”سی این این“ کے مطابق امریکی فوج کی بمباری کے نتیجے میں پانچ سے سات عام شہری بھی مارے گئے تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں