منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی خفیہ اداروں نے پٹھان کوٹ ائیر بیس کی سکیورٹی کا پول کھول دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارتی خفیہ اداروں نے حساس ترین علاقے پٹھان کوٹ ایئر بیس کی سکیورٹی کا پول کھول دیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کو انتہائی ناقص قراردیا ہے۔بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تحقیقات کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے ،رپورٹ نے بھارتی وزارت داخلہ کی آنکھیں کھول دی ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے حساس ترین پٹھان کوٹ ایئر بیس کے ارد گرد عام لوگوں کا بسیرا ہے،یہ افراد پٹھان کوٹ ائربیس کے سکیورٹی گارڈز کو صرف 20روپے رشوت دے کر حساس ترین علاقے میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔ایئر بیس میں قائم مارکیٹ میں خریداری کیلئے بھی عام افراد 20روپے کی رشوت کا طریقہ ہی استعمال کرتے ہیں۔یہ ہی نہیں بعض افراد اپنے مویشیوں کو ٹہلانے اور چارا کھلانے بھی ایئر بیس ہی میں آتے ہیں کیونکہ وہاں گھاس اچھی اْگتی ہے۔رپورٹ میں بھارتی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بعض بااثر افراد نے اس حساس ترین علاقے میں داخلے کے لئے باقاعدہ کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…