بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکہ کے دو نیول جہازوں کو ایران نے اپنی حراست میں لے لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے دو نیول جہازوں کو ایران نے اپنی حراست میں لے لیا ہے تاہم ایران نے امریکی حکام کو ان کی ‘فوری طور پر’ واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ‘اس سے قبل، ہماری دو چھوٹی امریکی نیول کرافٹس کویت سے بحرین جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئیں تھی۔ ہم مسلسل ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، جنھوں نے ہمارے اہلکاروں کے تحفظ کے حوالے سے ہمیں آگاہ کیا۔ ہمیں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ہمارے اہلکاورں کو جلد اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی’۔ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد ہی امریکی اہلکاروں کو ان کا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ دونوں امریکی بحری کشتیوں پر 10 امریکی نیوی کے اہلکار موجود ہیں۔بعد ازاں وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے باخبر ہے کہ دو نیوی کی کشتیاں ایران کی حراست میں ہیں اور امریکی اہلکاروں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔امریکا کے قومی سلامتی کے نائب مشیر بن روڈس نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ صورت حال کو حل کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے اور اس کے لیے پْرامید ہے۔ادھر فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی کے کرافٹ گلف میں پیٹرولنگ پر تھے کہ غلطی سے ایرانی کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے جنھیں ایران کی پاسداران انقلاب نے انھیں حراست میں لے لیا اور گلف کے وسطی جزیرے فارسی میں لے گئے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…