ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے ولادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر اینگلا مرکلسے کئی برس قبل پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔جرمن میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے پیوٹن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 2007میں اینگلا مرکل سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تو اس موقع پران کا پالتو کتا بھی موجود تھا جس سے اینگلا کافی خوفزدہ ہو گئی تھیں۔پیوٹن نے کہا کہ انہیں اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ جرمن چانسلرکتوں سے ڈرتی ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد انہیں خوفزدہ کرنا تھا۔واضح رہے کہ2007میں روسی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصاویرمیں اینگلا مارکل روسی صدر سے ملاقات کے دوران کتے کی موجودگی سے ڈری اور سہمی دکھائی دے رہی تھیں۔