نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر رام ولاس پسوان نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا، دہشتگردی کا الزام درست ہوتا تو پاکستان میں حملے نہ ہوتے۔پٹھان کوٹ حملے نے پاک بھارت کشیدگی دوبارہ بڑھا دی، ایسے میں مودی سرکار کے ہی ایک وزیر رام ولاس پسوان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام بھی مسترد کردیا،وہ کہتے ہیں کہ پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے، دہشت گردی کا شکار صرف بھارت نہیں،پاکستان میں زیادہ لوگ دہشت گردی کا شکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں رام ولاس پسوان نے کہا پاکستان ، بھارت اور بنگلادیش پر مشتمل فیڈریشن قائم ہونی چاہیے، جس کی ایک کرنسی ہو۔لیکن پاکستان کے حق میں بھارتی وزیر کے بیان نے انڈین میڈیا میں غصے کی آگ پھر بھڑکادی۔ایک جانب بھارت میں چند شدت پسند عناصر ہیں تو دوسری جانب رام ولاس پسوان جیسے لوگ بھی ہیں جو حقیقت کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔رام ولاس کے بیان پر پورے بھارت میں شدید اشتعال پایاجارہاہے اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں شدید عوامی دباﺅ پر آج مذکورہ وزیر کے استعفے کاامکان ہے۔
مودی کے وزیر نے پاکستان بارے ایسی وضاحت کردی کہ پاکستانی بھی حیران
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































