جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

فالج اور دِل کے امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کبھی نہ چھوڑیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوساکا،: ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ ترک کرنے والے افراد میں امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔اس سلسلے میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا جن میں 45 سال یا اس سے زائد کے مرد و خواتین شامل تھے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے دنوں میں جو لوگ زیادہ دن تک ناشتہ ترک کرنے کا معمول بناتے ہیں وہ فالج کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اور اسی لیے ڈاکٹر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی صورت میں ناشتے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔اس مطالعے میں شامل ایک لاکھ سے زائد افراد میں سے 3,772 کو فالج اور 870 کو دل کے امراض لاحق ہوئے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر 100 افراد اکثرناشتہ چھوڑدیں تو ان میں سے 20 فالج یا دل کے عارضے کے شکار ہوئے۔ یہ تحقیق اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں لوگوں کی جسمانی صحت کا بہت قریب سے جائزہ لیا گیا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق اگرناشتہ چھوڑنے کی عادت بنالی جائے تو مضر کولیسٹرول دھیرے دھیرے بڑھنے لگتا ہے اوربلڈ پریشرمیں اضافہ ہوتا ہے۔ جب یہ دونوں کیفیات شدت اختیارکرلیں تو مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ناشتہ ترک کرنے کی ایک وجہ وہ چند مطالعات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ناشتہ ترک کرنے سے وزن قابو میں رہتا یا جسم میں اضافی چربی جمع نہیں ہوتی لیکن اس کا نتیجہ خطرناک بیماریوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ دوسری جانب ناشتہ نہ کرنے سے دن بھر تھکاوٹ اور سستی بھی طاری ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…