منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عرب لیگ بھی ایران کے خلاف بول پڑی

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (نیوزڈیسک)عرب لیگ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران عرب ملکوں کے معاملات میں مداخلت کرکے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی داؤ پر لگارہا ہے۔گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے عرب ملکوں کی نمائندہ تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا کہ تنظیم کا اجلاس ایسے وقت ہورہا ہے جب خطے میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔اماراتی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عرب ممالک ایران کی جانب سے سفارتی مراکز پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے معاملات میں ایران کی مداخلت کی پالیسی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے ایران فرقہ واریت کا سہارا لینے سے بھی گریز نہیں کرتا جو عرب ملکوں کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ عرب لیگ کا اجلاس سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا جس کا مقصد ایران کے خلاف عرب ملکوں کو مشترکہ موقف پر جمع کرنا تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے سے خطے کے عرب ملکوں سے متعلق ایران کی پالیسی کا اظہار ہوتا ہے۔سعودی وزیر نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور فرقہ واریت کو فروغ دے کر مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے ایک اہم شیعہ رہنما کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد ایران اور سعودی عرب میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تاحال تعلقات میں بہتری کی کوئی صورت پیدا نہیں ہوسکی ہے۔پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے خلاف تہران میں مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی جس کے ردِ عمل میں سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی عرب ملکوں نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔جواباً ایران نے بھی سعودی عرب سے تمام تجارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کیا ہے اور ایرانی زائرین کے مکہ جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔عرب لیگ کے اجلاس سے قبل ہفتے کو صورتِ حال پر غور و خوض کے لیے چھ خلیجی عرب ملکوں کی نمائندہ تنظیم ‘خلیج تعاون کونسل’ کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ایران کے خلاف “مزید اقدامات” کرنے کا اعلان کیا تھاتاحال سعودی قیادت نے ان مزید اقدامات کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ دریں اثنا ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب حالیہ کشیدگی کی آڑ میں شام کے بحران کے لیے حل کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب بطور حکمتِ عملی کشیدگی پیدا کر رہا ہے تاکہ شامی بحران پرمنفی اثر ڈال سکے۔اپنے بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی صورت سعودی عرب کو شام کے بحران پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے اپنے طور طریقے نہ بدلے تو عرب اقوام اس کا مقابلہ کریں گی۔عرب لیگ کے سربراہ نبیل العرابی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے وزرائے خارجہ آئندہ دو ماہ کے اندر منعقد ہونے والے اجلاسوں میں ان اقدامات پر غور کریں گے جو ایران کے خلاف کیے جا سکتے ہیں تاہم سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایسے اقدامات کے لیے کوئی وقت معین نہیں ہے۔عادل الجبیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کو خطے کی شیعہ اقلیت کے بارے میں آواز بلند کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ یہ شیعہ افراد بھی عرب شہری ہی ہیں۔انھوں نے الزام لگایا کہ ایران میں سعودی عمارتوں پر حملے ’ایک سعودی شہری( شیخ النمر) کی سزا کی وجہ سے نہیں بلکہ ایرانی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے کیے گئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو موت کی سزا دینے کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔شیخ النمر کی سزائے موت کے خلاف ایران میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور مظاہروں کے دوران تہران اور مشہد میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے کی عمارتوں کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔اس کے بعد سعودی عرب اور خطے میں اس کے اتحادیوں بحرین، کویت اور قطر نے ایران سے اپنے سفارت تعلقات ختم کر دیے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات نے تعلقات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…