اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے ویک اینڈ رول کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایسی کمپنیاں جو ویک اینڈ کو بھی ملازمین کی سالانہ چھٹیوں میں شامل کرتی ہیں انہیں ایک لاکھ سعودی ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت لیبر کی جانب سے متعدد ایسے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جہاں ملازمین کے حقوق غصب کیے جاتے ہیں، متعدد کمپنیاں ویک اینڈ کو بھی سالانہ چھٹیوں میں ہی گنتی ہیں جو کہ سعودی لیبر قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ ویک اینڈ کی تعطیلات سرکاری چھٹیوں میں شمار ہوتی ہیں جن کے ضمن میں تنخواہ کی بھی کٹوتی نہیں کی جاتی۔کوئی بھی کمپنی ملازمین کی ویک اینڈ کی تعطیلات ختم کرنے یا ویک اینڈ تعطیلات کو وجہ بنا کر تنخواہ کاٹنے کی اہل نہیں۔