منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد بن سلمان السعود دنیا کے سب سے کم عمر وزیر دفاع

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی عرب کے 30سالہ نائب ولی عہد محمد بن سلمان السعود دنیا کے سب سے کم عمر وزیر دفاع ہیں۔ موقر برطانوی اخبار”دی انڈیپینڈنٹ“ نے اپنی 9جنوری کی اشاعت میں محمد بن سلمان کے بارے میں بتایا ہے کہ جب محمد بن سلمان صرف12 سال کے تھے توانہوں نے اپنے والد (اس وقت کے صوبہ ریاض کے گورنر) سلمان کی زیرِصدارت اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کردی تھی۔ سترہ سال بعد شہزادہ محمدبن سلمان جب 29سال کے ہوئے تو انہیں ایک ایسے وقت میں سعودی وزیر دفاع کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جب ملک یمن کے ساتھ ایک جنگ میں داخل ہوچکا ہے جس کے خاتمہ کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ ان کے پاس ملک کے دوسرے نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی ہے۔ وہ شاہ سلمان کی تیسری اہلیہ فہدہ بنت فلاح بن سلطان کے بطن سے پیدا ہوئے۔ جنگ رپورٹر صابر شاہ کے مطابق محمد بن سلمان السعود کے چھوٹے حقیقی بھائی ترکی بن سلمان السعود ریاض میں قائم تھراوت ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ہیں جو مختلف کاروباروں جن میں ٹیکنالوجی، فوڈ، اسپورٹس ڈیولپمنٹ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب کی ایک اہم فرم ہے۔ 28سالہ شہزادہ ترکی سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے چیئرمین بھی ہیں۔ دریں اثنائ 80سالہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود جو 48سال تک (1963ءسے 2011ء) ریاض کے نائب گورنر اور پھر گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، 23جنوری 2016ءکو سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پرحکمرانی کا ایک سال مکمل ہونے کی سالگرہ منائیں گے۔ انہیں اپنے سوتیلے بھائی شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سعودی عرب کا بادشاہ مقرر کیا گیا تھا۔ شاہ عبدالعزیز السعود کے 25ویں بیٹے کے طور پر شاہ سلمان کا 2011ءمیں بطور سعودی وزیردفاع تقرر ہوا تھا۔ 2012ء میں ان کے بھائی شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد انہیں ولی عہد کا نام بھی دیا گیا تھا۔ ”ڈیلی میل“ نے 23جنوری 2015ءکی اشاعت میں شاہ سلمان کی قریبی فیملی کے حوالے سے تفصیلات شائع کی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ شاہ سلمان کی تین بیویوں میں سے 13بچے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی سلطانہ بنت ترکی السعودیری جولائی 2011ءمیں 71سال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔ ان کے بیٹوں میں شہزادہ فہد، شہزادہ احمد، شہزادہ سلطان، شہزادہ عبدالعزیز، شہزادہ فیصل اور شہزادی حسّّا شامل ہیں۔ سلطانہ صوبہ عسیرکے سابق گورنر جو شاہ سلمان کے ننھیال میں سے ماموں تھے،کی بیٹی تھیں۔ ان کی دوسری اہلیہ فرح بنت فیصل السوبیّہ نے شہزادہ سعود کو جنم دیا تھا۔ ان کی تیسری اہلیہ فہد بنت فلاح بنت سلطان الہتھالعین کے بیٹوں میں شہزادہ محمد، شہزادہ ترکی، شہزادہ خالد، شہزادہ نائف، شہزادہ بندر اور شہزادہ راکن شامل ہیں۔ شاہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ سلطان بن سلمان شاہی خاندان کے پہلے عرب اور مسلمان ہیں جنہوں نے خلاءمیں پرواز کی تھی۔ انہوں نے جون 1985ئ میں خلائی شٹل ڈسکوری کے ذریعے خلاءکا سفر کیا تھا اور 1995ءسے وہ تیل کے نائب وزیر ہیں۔ جہاں تک سعودی شاہی خاندان کی دولت کا تعلق ہے، وکی لیکس نے ان کے اکاﺅنٹس کی کافی تفصیل دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 1996ءمیں ریاض میں امریکی سفارتخانے کے مطابق شاہی خاندان کے امیر افراد میں سے الولید بن طلعت بن عبدالعزیزکی دولت کااندازہ 13ارب ڈالر، شاہ فہد کے پاس 10 ارب ڈالر، وزیر دفاع پرنس سلطان بن عبدالعزیز 10 ارب ڈالراور خالد بن سلطان عبدالعزیزکی دولت کا اندازہ 2ارب ڈالرلگایا گیا تھا۔ جون 2015ءمیں فوربز میگزین کے مطابق شہزادہ الولید بن طلعت کی دولت کااندازہ 28ارب ڈالر لگایا گیا تھا جو دنیا کے 34ویں امیر ترین شخص تھے۔ قبل ازیں مارچ 2014ءمیں ”فوربز“ نے پرنس الولید بن طلعت کی دولت کا اندازہ 20.4ارب ڈالر لگایا تھا۔ 2008ءمیں پرنس ولید کا نام ٹائم میگزین کے ”ٹائم 100“ میں شامل کیا تھا جو دنیا کی ایک سو انتہائی بااثر شخصیات کی فہرست تھی۔ پرنس ولید مرحوم سعودی شاہ عبداللہ کے بھتیجے، سعودی عرب کے پہلے بادشاہ ابن سعود کے پوتے اور لبنان کے پہلے وزیراعظم ریاض الصالح کے نواسے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سعودی شاہی خاندان کی مختلف قسم کی دولت کا اندازہ 1.4ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اس دولت میں سے شاہ سلمان کا حصہ کتنا ہے تاہم ان کے مرحوم سوتیلے بھائی اور شاہی پیشرو (شاہ عبداللہ) کی دولت کا اندازہ 18ارب ڈالرلگایا گیا تھا۔ امریکی نیوز چینل سی بی ایس نیوزکا کہنا تھا کہ جب شاہ سلمان (جب وہ پرنس تھے) چھٹیاں منانے مالدیپ جاتے تھے تو ان کے سکواڈ میں ایک سو باڈی گارڈ شامل ہوتے تھے۔ چینل کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور ان کی فیملی کے پاس میڈیا کے 10یصد شیئرزہیں جس کے اپنے کئی بڑے اخبارات ہیں جن میں ”الشرق الاوسط“ بھی شامل ہے جو اتنا اہم نہیں لگتا مگر وکی لیکس کی دستاویزات کے مطابق ا?ڈیٹرز سلمان کو اس کا حقیقی مالک سمجھتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…