جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی پولیس نے چوری کا ہار نکلوانے کے لیئے ملزم کو 48 کیلے کھلادیئے

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک چور نے سونے کا ہار چوری کرنے کے بعد اسے نگل لیا جسے اگلوانے کے لئے پولیس نے بھی اسے چار درجن کیلے کھلادیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے ایک بازار میں پیش آیا جہاں ایک شخص خاتون سے سونے کا ہار چھین کرفرار ہورہا تھا کہ خاتون کے شورمچانے پر راہ گیر اس کے پیچھے لگ گئے اور اسے کچھ فاصلے پردھر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا ، تاہم اس وقت تک چور خود کو بچانے کے لیئے 25 گرام سونے کی چین کو نگل چکا تھا۔پولیس نے ملزم کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جہاں اس کا ایکسرے کرایا گیا تو اس کے معدے میں سونے کے ہار کی موجودگی تصدیق ہوگئی۔ ایکسرے رپورٹ کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کو 48 کیلے کھلائے گئے جس کے بعد اسے چار پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں بیت الخلا لے جایا گیا جہاں سونے کا ہار فضلے کے ساتھ باہر آگیا اس موقع پر سزا کے طور پر ہار کو ملزم ہی سے صاف بھی کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے ابھی تک ہار چوری کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے جب کہ ملزم کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تاہم اس کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ چوری کا ہار نگلنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال ممبئی ہی میں ایک چور خاتون سے چھینا گیا ہار نگل گیا تھا جسے نکلوانے کے لیئے پولیس کو اسے 5 درجن کیلے کھلانے پڑے تھے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…