منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوثر البشر ا وی ٹی وی پروگرام میں شامی فوجی کے بوٹ چوم لیے

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شام (نیوز ڈیسک)شام کے سرکاری ٹی وی پر بشار الاسد کے دفاع میں لڑنے والے نامعلوم فوجی اہلکارکے بوٹ کو آن ائر متنازع بوسہ دے کر شہرت حاصل کرنے والی خاتون اینکر اب لبنانی شیعہ ملیشیا کے ترجمان ‘المنار’ سیٹلائیٹ چینل پر پروگرام پیش کریں گی۔حزب اللہ کے صحافتی ذرائع نے بتایا کہ کوثر البشراوی ‘المنار’ چینل پر اپنے نئے پروگرام میں پارٹی کا سیاسی نقطہ نظر بیان کیا کریں گی۔ متنازع اینکر پرسن نے اپنے نئے پروگرام کو دیرنیہ خواب کی تعبیر قرار دیا ہے۔کوثرالبشراوی نے گزشتہ برس شامی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران نامعلوم شامی فوجی کا بوٹ دیوانہ وار چومنا شروع کر دیا جس پر اسے ذرائع ابلاغ سمیت سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فوجی بوٹ تھامے کوثر البشراوی پروگرام میں یہ الفاظ ادا کرتے سنی گئی کہ “مجھے اس بوٹ کے سوا اللہ سے کچھ اور تحفہ نہیں چاہیئے” اگلے ہی لمحے اس نے بوٹ کو چومنا شروع کر دیا اور گویا ہوئی کہ “اس فوجی بوٹ کے سواشام میں کوئی دوسری چیز امن نہیں لا سکتی”۔کسی عرب خاتون نیوز اینکر کی جانب سے شامی فوجی کے بوٹ چومنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی جا تی رہی کیونکہ یہی شامی فوج اپنے ہزاروں ہم وطنوں کو تہہ تیغ کر رہی ہے۔ ناقدین سمجھتے ہیں کہ البشراوی کا اقدام بشار الاسد کے ہاتھوں شامی عوام کے قتل کی توثیق ہے۔یاد رہے کہ البشراوی کی حزب اللہ کے میڈیا ادارے سے وابستگی تنظیم کی جانب سے بشار الاسد حکومت کی حمایت میں عملی جنگ میں شرکت کے بعد سامنے آئی ہے۔ متذکرہ اینکر پرسن کا دعوی ہے کہ وہ ‘نفرت کی فضا کم کرنے میں مدد کرے گی۔”کوثر البشراوی نے’ المنار’ چینل سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پیشگی ہی معاصر ذرائع ابلاغ پر کڑی تنقید کر دی ہے اور یمن جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…