جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مجبوریوں نے 8عالمی رہنماؤں کوعوام کے سامنے رولا دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مجبوریوں نے 8عالمی رہنماؤں کوعوام کے سامنے رولا دیا ،صدر باراک اوبامہ 5جنوری کو2016ء کو 20بچوں کی ہلاکت پر آنسو بہائے ،روسی صدر ولادیمیرپیوٹن اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران روپڑ ے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل پانچ جنوری 2016 کو ایک خطاب کے دوران باراک اوباما کے آنکھوں سے آنسو اس وقت بہنے لگے جب انہوں نے 2012 میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے کا ذکر کیا جس میں بیس بچے ہلاک ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا ‘ ہر بار جب بھی میں ان بچوں کے بارے میں سوچتا ہوں تو پاگل ہوجاتا ہوں، اور ایسا شکاگو کی گلیوں میں ہر روز ہوتا ہے’۔روسی صدر ولادی میر پوٹن کریملن کے قریب مانیزانایا اسکوائر کے قریب اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اشک بہانے پر مجبور ہوگئے۔شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اس وقت زار و قطار روتے نظر آئے جب ان کے والد اور اس ملک کے سابق صدر کم جونگ ٹو کی تدفین ریاستی اعزاز کے ساتھ پیانگ یانگ میں ہورہی تھی۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی آنکھوں سے آنسو اس وقت امڈ پڑے جب وہ ٹرتھ اینڈ ریکونسیلیشن کمیشن کی فائنل رپورٹ کے ریلیز کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اپنے دور صدارت کے دوران امریکی نیوی سیل مائیکل مونسور کو بعد از مرگ میڈل آف آنر کی تقریب کے دوران آنکھوں سے آنسو ؤں کو بہنے سے روکنے میں ناکام رہے۔اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی وسطی روم میں واقع اپنے محل کے باہر انہیں ٹیکس فراڈ پر ملنے والی سزا کے حوالے سے ہونے والے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اچانک رونے لگے۔میانمار کی جمہوری پسند رہنما آنگ سان سوکی چند سال پہلے ایک نیوز کانفرنس کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے رو پڑی تھیں۔ارجنٹائن کی سابق صدر کرسٹینا فرنانڈس صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے بیٹے میک سیمو کے چہرے کو چھوتے ہوئے رو رہی ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…