کابل( نیوزڈیسک)افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملکی فضائیہ کو جدید بنانے کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک وفد سے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ جس میں اشرف غنی کا کہنا تھاکہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے فضائیہ کو جدید بنانا نا گزیر ہے اوراس سلسلے میں امریکی کانگریس کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہیے ۔ملاقات میں افغان صدر کا مزید کہنا تھاکہ امریکہ ،افغانستان کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہیں۔امریکی وفد نے افغان صدر اشرف غنی کو امن واستحکام سمیت دیگر شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔