بیروت(نیوزڈیسک)ایران میں2015 کے دوران 1000 افراد کو سزائے موت دی گئی ۔میڈیا رپورٹس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ 2015 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ایران میں 700 افراد کو موت کی سزا دی گئی جن میںزیادہ تعداد منشیات کی سمگلنگ کے مجرموں کی تھی جبکہ پورے سال میں تقریباً ایک ہزار افراد کو موت کی سزا دی گئی ۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لئے ایمنسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر باﺅ میدوھا نے بتایا کہ ایران میں 2014 میں 743 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔