شانگلہ(نیوز ڈیسک)بشام سے کروڑہ جانے والی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے یہ افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار کیڑی موڑ کے قریب کھائی میں جاگری۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق یونین کونسل رانیال کے گاؤ ں امبیلا سے ہے جوایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جبکہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر بشام منتقل کردیا گیا۔