بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ڈی پیز کے امن جرگے پر فائرنگ، 4 قبائلی ہلاک

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں آئی ڈی پیز کے امن جرگے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 قبائلی ہلاک ہوگئے۔خیال رہے کہ حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ منسلک کمانڈر سید خان عرف سجنا گروپ حملے میں ملوث ہے۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ سجنا گروپ نے اندرونی طور پر ہجرت کرنے والے (آئی ڈی پیز) کو کچھ روز قبل خبر دار کیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کو نہ لوٹیں بصورت دیگر وہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔حکام کے مطابق شکتوئی کے علاقے میں محسود قبائل کا جرگہ جاری تھا، جس میں علاقے کے سکیورٹی پلان اور شرپسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی جاری تھی۔خیال رہے کہ آئی ڈی پیز حال ہی میں سرکاری سرپرستی میں اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔حکام کے مطابق جرگے کے اختتام پر لوگ اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے کہ پہاڑوں پر موجود مسلح افراد نے ا±ن پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت ملک خان والی، جاوید، عبداللہ خان اور اکبر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔علاقے کے قبائلی عمائدین اور متعدد مقامی افراد جرگے میں شریک تھے، جس میں سکیورٹی پلان اور عسکریت پسندوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2009 میں جنوبی وزیرستان میں موجود ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔اب تک 70 ہزار خاندانوں میں سے صرف 13 ہزار خاندان ہی اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…