کراچی ( این این آئی )ایک پتھر نے ”سائیں“ سمیت صوبائی حکام کو تشویش میں مبتلاکردیا،کرپشن کیسے ہوتی ہے؟ سندھ میں نئی مثال سامنے آگئی، وزیر اعلیٰ سندھ کی بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین پر پتھر لگنے سے اسکریچ پڑنے کے واقعے سے صوبائی حکام تشویش کا شکار ہو گئے ہیں ۔ پولیس اور اعلیٰ حکام کی سکیورٹی کے لےے کروڑوں کی لاگت سے بلٹ پروف کرائی گئی گاڑیوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نوٹس لےے جانے کے بعد پہلے مرحلے میں 13 کروڑ روپے سے خریدی گئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کی تینوں گاڑیوں کاازسر نو جائزہ لینے کے احکامات جاری کردئےے گئے ہیں ۔ متعلقہ کمپنی نے چھوٹا سا پتھر لگنے سے ونڈ اسکرین متاثر ہونے کی بات کو مسترد کردیا ہے ۔ حکومت سندھ نے 6 ماہ قبل تین کروڑ کے حسابات سے وزیر اعلیٰ کے لےے دو جبکہ چیف سیکرٹری سندھ کے لےے ایک بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی ۔ ان گاڑیوں کو پاک آرمرنامی کمپنی سے فی گاڑی ڈیڑھ کروڑ کے حساب سے بلٹ پروف بنوایا گیا ۔ اس طرح حکومت کو فی گاڑی ساڑھے 4 کروڑ روپے میں پڑی ہے ۔ ان گاڑیوں میں سے وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر استعمال ایک لینڈ کروزر کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی ۔ صوبائی حکام کو گاڑی کے ڈرائیور نے بتایا کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل گاڑی کو اندرون سندھ پتھر لگا تھا جس سے ونڈ اسکرین متاثر ہوئی ہے ۔ فی گاڑی بلٹ پروف کرانے پر ڈیڑھ کروڑ کے اضافی خرچ کے باوجود ونڈ اسکرین متاثر ہونے کے معاملے کا وزیر اعلیٰ سندھ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سندھ انتظامیہ کو فوری تحقیقات کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔