کراچی(نیوزڈیسک)چوہدری نثار کا انکار،نئی حکمت عملی پر غور،وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی کا دورہ موخر کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان رینجرز اختیارات کا معاملہ طے ہونے تک وزیر داخلہ کراچی نہیں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا موقف ہے کہ پہلے معاملات طے ہو نے چاہئیں، جس کے بعد ہی ان کا کراچی آنا بنتا ہے ورنہ ان کا یہ دورہ بے مقصد ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان ملاقات میں طے ہوا تھا کہ رینجرز اختیارات میں اضافے کے تنازعے کے خاتمے اور تحفظات دور کر نے کے لئے وزیر داخلہ ایک ہفتے کے اندر سندھ کراچی کا دورہ کریں گے۔حکومت نے چوہدری نثار کے موقف کے بعد نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی چوہدری نثار کو منالیاجائے گا یا پھر ان کی جگہ کسی اور کو یہ مسئلہ حل کرنے کاٹاسک دیاجائے گا۔