کراچی(این این آئی) )چین سے آنیوالا کنٹینر پکڑاگیا،ایسی چیز برآمد کہ حکومت سمیت سیکورٹی ادارے ششدر،پاکستان اورچین میں کھلبلی مچ گئی، کسٹم نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا جس سے 20 ہزار کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس یعقوب ماکو کے مطابق کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھرے کینٹنر کو قبضے میں لیا گیا جس میں سے 20 ہزار کلو دھماکا خیز مواد برا?مد ہوا ہے جب کہ کنٹینر کو چین سے امپورٹ کیا گیا جو 20 نومبر 2015 کو کراچی پہنچا۔ ڈائریکٹر انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھرے کنٹینر میں کچن آئٹمز ظاہر کیے گئے تھے جسے راولپنڈی کی ایک کمپنی کے نام سے منگوایا گیا تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پشاور میں دو کنٹینرز پکڑے گئے تھے جن میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ذرائع کے مطابق 20ہزار کلو دھماکہ خیز مواد کی خبر پاک چین اعلیٰ حکام پر بجلی بن کر گری اور انتہائی اعلیٰ سطح پر اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔