نیویارک.(نیوزڈیسک) پٹھان کوٹ حملے کے بعد فورسز کے آپریشن پر عالمی میڈیا نے بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔ بھارت کو اس حوالے سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز پٹھان کوٹ ایئر بیس کو کلیئر کرانے میں طویل آپریشن کرنا پڑا، اس کی کیا وجہ ہے؟ اخبار نے لکھا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایئر بیس کو کلیئر کرنے کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری رکھا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹر پروین سوامی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے طویل آپریشن سے ان کی کمزور تربیت ظاہر ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے خود حیرانگی ظاہر کی ہے کہ بڑی سخت سیکورٹی کے باوجود دہشتگرد ایئر بیس میں کیسے داخل ہوئے۔دوسری جانب وزارت دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ تقریباً 100 سے زائد گولیاں (بلٹس) ، گرنیڈ اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ کا ملنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔